Monday, May 6, 2024

ازبکستان کے نائب وزیراعظم سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے

ازبکستان کے نائب وزیراعظم سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے
December 26, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - ازبکستان کے نائب وزیراعظم سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔

وفاقی وزیر نوید قمر نے ازبک نائب وزیراعظم کا اسلام آباد پہنچنے پر استقبال کیا، گلدستے پیش کیے۔

ازبک وفد وزیراعظم شہباز شریف سمیت اہم شخصیات سے ملاقات کرے گا۔ ملاقاتوں میں مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ متعدد باہمی معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط بھی متوقع ہیں۔