Monday, May 6, 2024

ازبک سفیر کی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ برادرانہ تعلقات پر گفتگو

ازبک سفیر کی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات، دوطرفہ برادرانہ تعلقات پر گفتگو
December 3, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - ازبکستان کے سفیر اوبیک عثمانوف کی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے ملاقات ہوئی، دوطرفہ برادرانہ تعلقات، ثقافتی اور تاریخی روابط پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ازبکستان کے سفیر اوبیک عثمانوف سفیر کا خیر مقدم کیا اور پاکستان اور ازبکستان کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات اور گہرے ثقافتی اور تاریخی روابط پر روشنی ڈالی۔

وفاقی وزیر خزانہ اور محصولات سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اور ازبکستان علاقائی اقتصادی انضمام میں کلیدی کردار ادا کر سکتے ہیں۔

وزیر خزانہ اور جمہوریہ ازبکستان کے سفیر نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا۔

جمہوریہ ازبکستان کے سفیر نے تجارت، سرمایہ کاری اور کاروبار کے فروغ کے ذریعے پاکستان کے ساتھ متعدد محاذوں پر تعلقات کو بڑھانے میں اپنی حکومت کی گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔

آخر میں وزیر خزانہ نے سفیر کا شکریہ ادا کیا اور مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کے لیے مکمل تعاون کا اظہار کیا۔