Thursday, April 18, 2024

ازبک صدر شوکت مرزایوف کی صدر عارف علوی سے ون آن ون ملاقات، باہمی وعلاقائی امور پر گفتگو

ازبک صدر شوکت مرزایوف کی صدر عارف علوی سے ون آن ون ملاقات، باہمی وعلاقائی امور پر گفتگو
March 4, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - ازبک صدر شوکت مرزایوف دورہ پاکستان ہیں، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ون آن ون ملاقات ہوئی۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ایوان صدر میں ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف کی دو طرفہ ملاقات ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ دلچسپی کے وسیع تر اُمور اور اہم علاقائی اور بین الاقوامی اُمور پر تبادلہ خیال کیا۔

صدر عارف علوی نے کہا پاکستان اور ازبکستان کے درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں، پاکستان ازبکستان تعلقات باہمی احترام ، مشترکہ ثقافت اور روایات میں پیوستہ ہیں۔

صدر مملکت نے سیاسی، تجارتی، اقتصادی، دفاعی اور ثقافتی تبادلوں سمیت تمام شعبوں میں کثیر الجہتی تعاون فروغ دینے کی خواہش کا اعادہ کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کہتے ہیں دونوں ممالک میں مفاہمت کی کئی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے۔