لیڈن (92 نیوز) ایئربس کمپنی نے قطر ایئرویز کو طیاروں کی فراہمی کا کنٹریکٹ منسوخ کردیا۔
ایئربس نے قطرایئرویز کو 321 سیریز کے 50 طیارے فراہم کرنا تھے۔ دونوں کے درمیان 6 ارب ڈالر کا کنٹریکٹ موجود تھا۔
ایئربس کمپنی نے کنٹریکٹ برطانوی عدالت میں ہرجانے کا دعویٰ دائر کرنے پر منسوخ کیا۔ قطرایئرویز نے ایئربس کمپنی کے خلاف طیاروں میں دراڑیں پڑنے پر 600 ملین ڈالر ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا ہے۔