Thursday, April 18, 2024

ایئر یونیورسٹی اسلام آباد میں 9 ویں تقریبِ تقسیمِ اسناد، ایئر چیف مارشل ظہیر سدھو کی شرکت

ایئر یونیورسٹی اسلام آباد میں 9 ویں تقریبِ تقسیمِ اسناد، ایئر چیف مارشل ظہیر سدھو کی شرکت
March 14, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - ایئر یونیورسٹی اسلام آباد میں نویں پروقار تقریبِ تقسیمِ اسناد کا انعقاد کیا گیا۔ سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے فارغ التحصیل طلبا اورطالبات میں اسناد تقسیم کیں۔

دوروزہ تقریب کے اختتامی سیشن میں انڈر گریجویٹ کے ساتھ ساتھ ایم ایس اور پی ایچ ڈی پروگراموں کے سترہ سو گریجویٹس نے شرکت کی۔ اس موقع پر اور مکینیکل، میکیٹرونکس، الیکٹریکل، ایرو اسپیس اور ایروناٹیکل انجینئرنگ سمیت بزنس ایڈمنسٹریشن، اکاؤنٹنگ ، فنانس، ادب اور کمپیوٹر سائنس پروگرامز کے شعبوں میں طلبہ کو میڈلز اور ڈگریاں تقسیم کی گئیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا کہ پاک فضائیہ ائیریونیورسٹی کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی، انہوں نے کامیاب ہونے والے طلبا کو مبارک باد بھی دی۔