Thursday, March 28, 2024

ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا پاکستان نیوی وار کالج لاہور کا دورہ

ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا پاکستان نیوی وار کالج لاہور کا دورہ
June 17, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے پاکستان نیوی وار کالج لاہور کا دورہ کیا۔

کمانڈنٹ وار کالج ریئر ایڈمرل شفاعت علی خان نے چیف آف دی ایئر اسٹاف کا استقبال کیا۔ ایئرچیف نے یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے51 ویں نیول اسٹاف کورس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی بحری سرحدوں اور مفادات کی حفاظت کے لیے پاک بحریہ کا کردار قابل تحسین ہے۔ پاکستان کی مسلح افواج کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔

جنگی ٹیکنالوجی میں تیزی سے رونما ہونے والی تبدیلیوں کے پیشِ نظر دفاعی پیداوار میں خود انحصاری ناگزیر ہے۔