Friday, April 26, 2024

ائیر چیف مارشل سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال

ائیر چیف مارشل سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات، دوطرفہ دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
August 16, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دوطرفہ دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق امریکی سفیر نے دوطرفہ تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا اور علاقائی امن کے فروغ کے لئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔ انہوں نے پاک فضائیہ کی خود انحصاری کے میدان میں غیر معمولی ترقی کو بھی سراہا۔ اس موقع پر ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا کہنا تھا دونوں ممالک کے درمیان خوشگوار تعلقات قائم ہیں۔ پاکستان امریکہ کے ساتھ مضبوط سفارتی، اقتصادی اور دفاعی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔

دونوں فریقین نے تربیت اور آپریشنل شعبوں میں فوجی تعلقات کو مزید بہتر بنانے پر اتفاق کیا۔