Sunday, September 8, 2024

آئیں جنوبی پنجاب صوبہ بنائیں، شاہ محمود قریشی کی اپوزیشن کو دعوت

آئیں جنوبی پنجاب صوبہ بنائیں، شاہ محمود قریشی کی اپوزیشن کو دعوت
January 19, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے اپوزیشن کو دعوت دیتے ہوئے کہا آئیں جنوبی پنجاب صوبہ بنائیں۔

ٹویٹر پیغام میں انہوں نے کہا کہ سیاسی وابستگی سے بالا تر ہو کر قومی مفاد میں آئینی ترامیم پر اتحاد ضروری ہے۔ ہمیں مل کر جنوبی پنجاب صوبے کے قیام کے لیے آئینی ترمیم کی منظوری پر اتفاق رائے کو یقینی بنانا چاہیے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا پی ٹی آئی کے منشور میں جنوبی پنجاب کے عوام کے لیے الگ صوبہ بنانے کا وعدہ کیا گیا۔ اپوزیشن رہنماؤں کو دعوت دیتا ہوں وہ اس کو حقیقت بنانے میں ہمارا ساتھ دیں۔ بحیثیت جماعت جنوبی پنجاب صوبے پر مسلسل کام کر رہے ہیں۔