Sunday, May 19, 2024

ایٹمی تجربات کی سلور جوبلی پر پاک فضائیہ کا قوم کے عزم کو سلام

ایٹمی تجربات کی سلور جوبلی پر پاک فضائیہ کا قوم کے عزم کو سلام
May 28, 2023 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - ایٹمی تجربات (یوم تکبیر) کی سلور جوبلی پر پاک فضائیہ نے قوم کے عزم کو سلام پیش کیا۔

ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہے بھارت کے اشتعال انگیز ایٹمی دھماکوں کے جواب میں ایٹمی دھماکے کیے گئے، پاک فضائیہ نے سی ون تھرٹی طیاروں کی مدد سے جوہری آلات کو سائٹ تک پہنچایا۔ پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے ٹیسٹ سے قبل اور اس کے دوران فضائی سکیورٹی فراہم کی۔