Saturday, September 21, 2024

ایٹمی جنگ کا خطرہ بڑھ رہا ہے، روسی صدر

ایٹمی جنگ کا خطرہ بڑھ رہا ہے، روسی صدر
December 8, 2022 ویب ڈیسک

ماسکو (92 نیوز) - روسی صدر پیوٹن کا کہنا ہے ایٹمی جنگ کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔ اسے چھپانا غلط ہو گا۔

انسانی حقوق کونسل کے سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پیوٹن نے کہا یوکرین جنگ طویل عرصے تک چلے گی۔ وہ پاگل نہیں ہیں۔ جانتے ہیں کہ ایٹمی ہتھیار کیا ہیں ۔ روس کسی بھی صورت ایٹمی ہتھیار پہلے استعمال نہیں کرے گا۔

روسی صدر نے کہا ہے کہ امریکی جوہری ہتھیار بڑی تعداد میں یورپی براعظم میں موجود ہیں، جب کہ روس نے اپنے جوہری ہتھیاروں کو دوسرے علاقوں میں منتقل نہیں کیا ہے اور وہ ایسا کرنے کی منصوبہ بندی نہیں کر رہا ہے، تاہم وہ اپنے اتحادیوں کی تمام تر وسائل سے حفاظت کرے گا۔