Saturday, May 18, 2024

ایشز کا چوتھا ٹیسٹ، ٹیل اینڈرز کی مزاحمت نے انگلینڈ کو شکست سے بچا لیا

ایشز کا چوتھا ٹیسٹ، ٹیل اینڈرز کی مزاحمت نے انگلینڈ کو شکست سے بچا لیا
January 9, 2022 ویب ڈیسک

سڈنی (92 نیوز) ایشز کے چوتھے ٹیسٹ میں ٹیل اینڈرز کی مزاحمت نے انگلینڈ کو شکست سے بچا لیا۔

انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان چوتھا ٹیسٹ ڈرا ہو گیا۔ 388 رنز کے تعاقب میں انگلش ٹیم نے دوسری اننگز میں 9 وکٹوں پر 270 رنز بنائے۔ انگلینڈ کی جانب سے زک کرالی 77 اور بین اسٹوکس 60 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ آسٹریلیا کی جانب سے اسکاٹ بولینڈ نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ عثمان خواجہ میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔

آسٹریلیا کو پانچ میچوں  کی سیریز میں تین صفر کی برتری حاصل ہے۔