Saturday, April 20, 2024

ایشین بریڈ مین ظہیر عباس پی سی بی ہال آف فیم میں شامل

ایشین بریڈ مین ظہیر عباس پی سی بی ہال آف فیم میں شامل
March 12, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز)ایشین بریڈ مین پاکستانی لیجنڈری بلےباز ظہیر عباس کو پی سی بی ہال آف فیم میں شامل کر لیا گیا۔

لیجنڈری کرکٹر کو نیشنل اسٹیڈیم میں پاک آسٹریلیا میچ کے کھانے کے وقفے میں تقریب کے دروان ہال آف فیم میں باقاعدہ شامل کیا گیا۔ پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو فیسل حسنین نے ظہیر عباس کو پلاک اور اعزازی کیپ پہنائی۔

اس موقع پر ظہیر عباس نے کہا دو دہائیوں تک پاکستان کی نمائندگی کی، ایک ایسے دور میں جب کرکٹ کے ضوابط اور کھیل کے حالات آج کی طرح سخت نہیں تھے، کچھ ہمہ وقت کے عظیم کھلاڑیوں کے ساتھ اور ان کے خلاف کھیلنا ایک خوشی کی بات تھی۔ بے شک، مواقع بھی آج کے مقابلے میں محدود تھے، لیکن انعامات، تعریف اور اعتراف ہمیشہ بہت زیادہ اور اطمینان بخش تھا۔

اُنہوں نے کہا کہ ہوم گراؤنڈ پر اعزاز دئیے جانے پر بہت خوش ہوں، کہا کہ میں پاکستان کرکٹ بورڈ، اپنی فیملی اور دوستوں کا شکر گزار ہوں۔

"میں 24 سال کے طویل عرصے کے بعد نیشنل اسٹیڈیم میں آسٹریلیا کی ٹیم کو مکمل طاقت کے ساتھ کھیلتا دیکھ کر خوش ہوں۔ میں آسٹریلیا کے خلاف کچھ عظیم ٹیسٹوں کا حصہ رہا ہوں۔

واضح رہے کہ فضل محمود اور وسیم اکرم کے بعد ظہیر تیسرے پی سی بی ہال آف فیمر ہیں جنہیں باضابطہ طور پر شامل کیا گیا ہے۔