اسلام آباد (92 نیوز) - ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے 10 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی۔ رقم خیبرپختونخوا کے صحت کے نظام میں بہتری کے لیے خرچ ہوگی۔
اے ڈی بی اعلامیے کے مطابق رقم اسپتالوں میں صحت کی خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے پرخرچ ہوگی، انسانی وسائل کی منصوبہ اور ادویات کی ترسیل کا نظام بہتر بنانا ہوگا۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ کورونا کے بعد پاکستان کو اب غیر معمولی سیلاب کا سامنا ہے، سیلابی پانی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کے خطرات بڑھ رہے ہیں۔ منصوبہ اسپتالوں میں خدمات کے معیار کو بہتر بنانے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔
دوسری طرف سیلاب سے متعلق امدادی سرگرمیوں میں پاکستان کی مدد کے لیے ورلڈ بنک نے فوری طور پر 850 ملین امریکی ڈالر کی دوبارہ رقم دینے کا عزم ظاہر کیا ہے۔