Friday, April 19, 2024

ایشیا کپ، زخمی شاہین شاہ آفریدی کی جگہ محمد حسنین قومی ٹیم میں شامل

ایشیا کپ، زخمی شاہین شاہ آفریدی کی جگہ محمد حسنین قومی ٹیم میں شامل
August 22, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - ایشیا کپ کے لئے زخمی شاہین شاہ آفریدی کی جگہ محمد حسنین کو قومی ٹیم میں شامل کر لیا گیا۔

پی سی بی کی جانب سے ٹویٹ میں محمد حسنین کو شاہین شاہ آفریدی کی جگہ ٹیم میں شامل کیے جانے کی تصدیق کی گئی۔

شاہین شاہ آفریدی زخمی ہونے کے باعث ایشیا کپ سے باہر ہو گئے تھے۔ ایشیا کپ 27 اگست سے 11 ستمبر تک متحدہ عرب امارات میں شیڈول ہے۔