Tuesday, August 9, 2022

ایشیا کپ سری لنکا سے متحدہ عرب امارات منتقل

ایشیا کپ سری لنکا سے متحدہ عرب امارات منتقل
July 28, 2022 ویب ڈیسک

کولمبو (92 نیوز) - ایشیا کپ سری لنکا سے متحدہ عرب امارات منتقل کردیا گیا، ایونٹ کی میزبانی سری لنکا کے پاس ہی رہے گی۔

ایشین کرکٹ کونسل نے ایشیا کپ کی وینیو کی تبدیلی کا باقاعدہ اعلان کردیا۔ ایشیا کپ کے میچ 27 اگست سے 11 ستمبر تک کھیلے جائیں گے۔

سری لنکن کرکٹ بورڈ نے ملک میں جاری معاشی و سیاسی بحران کے پیش نظر ملک میں ایونٹ کروانے سے معذرت کی تھی۔