Friday, March 29, 2024

ایشیا کپ، پاکستان سری لنکا کو 5 وکٹوں سے ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا

ایشیا کپ، پاکستان سری لنکا کو 5 وکٹوں سے ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا
October 11, 2022 ویب ڈیسک

سلہٹ (92 نیوز) - پاکستان سری لنکا کو 5 وکٹوں سے ہرا کر ویمنز ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔

پاکستان نے 113 رنز کا ہدف 7 گیندیں قبل پورا کر لیا، ندا ڈار ناقابل شکست 26، عالیہ ریاض 20 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہیں۔

سری لنکا کی جانب سے کاویشا دلہری نے 2، اوشادی رانا سنگھے، اچینی کلسوریا اور انوکا راناویرا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل سری لنکن ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 18.5 اوورز میں 112 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی۔ کپتان چماری اتاپتو 41 رنز بناکر ٹاپ سکورر جبکہ اوشادی رانا سنگھے 26 اور حسینی پریرا 18 رنز بناکر نمایاں بلے باز رہیں۔

پاکستان کی جانب سے عمائمہ سہیل نے 5 کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا، طوبیٰ حسن نے 2 جبکہ ندا ڈار نے ایک وکٹ حاصل کی۔