Saturday, May 18, 2024

ایشیا کپ کا فائنل آج، پاکستان اور سری لنکا مدمقابل

ایشیا کپ کا فائنل آج، پاکستان اور سری لنکا مدمقابل
September 11, 2022 ویب ڈیسک

دبئی (92 نیوز) - ایشیا کپ کا تاج کس کے سر سجے گا؟ فیصلہ آج ہوگا، پاکستان اور سری لنکا کی ٹیمیں آج مدمقابل ہوں گی۔

دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں فائنل پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا۔

ایشیا کپ 2022 کے سپر فور مرحلے کے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو باآسانی شکست دی تھی۔

کپتان بابر اعظم کہتے ہیں خوشی ہے فائنل میں پہنچے ہیں، سری لنکا کیخلاف جیتنے کیلئے کھیلیں گے، ایونٹ ٹاس اہم رہا، زیادہ تر دوسری بیٹنگ کرنے والی ٹیمیں جیتی ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے ترجمان کا کہنا ہے ٹیم کا مورال بلند ہے، فائنل میں جیت کے لیے کھیلیں گے۔

ادھر دوسری جانب شائقین کو ایشیا کپ کا فائنل میچ براہ راست دکھانے کے لئے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم لاہور میں ملکی تاریخ کی سب سے بڑی سکرین نصب کی جائے گی۔