Saturday, April 20, 2024

ایشیا کپ کیلئے قومی ہاکی ٹیم جکارتہ روانہ

ایشیا کپ کیلئے قومی ہاکی ٹیم جکارتہ روانہ
May 19, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - ایشیا کپ کیلئے قومی ہاکی ٹیم جکارتہ روانہ ہوگئی۔

پاکستانی دستے میں 20 کھلاڑیوں کے ساتھ 6 آفیشلز بھی شامل ہیں، عمر بھٹہ کی قیادت میں ٹیم کوریا کے خلاف 20 مئی کو پریکٹس میچ کھیلے گی۔

ٹیم مینجر خواجہ جنید کے مطابق 21 مئی کو عمان سے پریکٹس میچ کھیلنے کی درخواست کر رکھی ہے۔ ایشیا کپ کے لئے بہترین تیاری کے ساتھ جارہے ہیں۔ اچھے نتائج کی امید ہے، ایشیا کپ کا اغاز 23 مئی کو ہورہا ہے، پہلا میچ بھارت سے شیڈول ہے۔