Friday, May 17, 2024

ایشیا کپ، بھارت پاکستان کے ہائبرڈ ماڈل کو تسلیم کرنے پر آمادہ

ایشیا کپ، بھارت پاکستان کے ہائبرڈ ماڈل کو تسلیم کرنے پر آمادہ
May 23, 2023 ویب ڈیسک

ممبئی (92 نیوز) - پاکستان کی میزبانی میں ایشیا کپ کے لیے بھارت پاکستان کے ہائبرڈ ماڈل کو تسلیم کرنے کے لیے تیار ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی مشروط طور پر ہائبرڈ ماڈل قبول کرے گا۔ اس حوالے سے غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے تحریری یقین دہانی کرانا ہوگی۔

رپورٹس کے مطابق ہائبرڈ ماڈل کے تحت بھارت ایشیا کپ کے میچز نیوٹرل وینیو پر کھیلے گا جو کہ متحدہ عرب امارات اور سری لنکا ہو سکتے ہیں۔

بھارتی کرکٹ بورڈ باضابطہ اعلان 27 مئی کے اجلاس کے بعد کرے گا جبکہ اے سی سی ایشیا کپ کے شیڈول کا حتمی فیصلہ بھارتی اعلان کے بعد کرے گا۔