نئی دہلی (92 نیوز) - ایشیا کے دوسرے امیر ترین شخص پر ایک بار پھر مالیاتی فراڈ کے الزامات عائد کر دئیے گئے۔ گوتم اڈانی نے کروڑوں ڈالر بھارتی اسٹاک مارکیٹ پر لگا کر اپنے حصص خریدے۔
رپورٹس کے مطابق اب ایک بار پھر ایشیا کے دوسرے امیر ترین شخص کے حوالے سے نئی رپورٹس سامنے آئی ہیں جن میں کہا گیا ہے کہ گوتم اڈانی کی جانب سے کروڑوں ڈالر بھارتی اسٹاک مارکیٹ پر لگا کر اپنے حصص خریدے گئے۔
برطانو ی میڈیا کے اڈانی خاندان کے قریبی افراد نے برسوں تک اڈانی گروپ کی کمپنیوں کے حصص خریدے۔ یہ سلسلہ اس وقت شروع ہوا جب 2022 میں گوتم اڈانی بھارت اور دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص بن گئے تھے جن کے اثاثوں کی مالیت 120 ارب ڈالر سے زائد ہوگئی تھی۔