Saturday, April 20, 2024

ایسا الیکشن کمیشن لایا جائے جس پر تمام جماعتوں کو اتفاق ہو،عمران خان

ایسا الیکشن کمیشن لایا جائے جس پر تمام جماعتوں کو اتفاق ہو،عمران خان
July 28, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ایسا الیکشن کمیشن لایا جائے جس پر تمام جماعتوں کو اتفاق ہو۔

عمران خان نے ملک بھر میں کارکنوں سے خطاب  کرتے ہوئے کہا  انتخابات سے قبل نیا الیکشن کمیشن تشکیل دیا جائے۔ ایسے ممبران شامل کیے جائیں جن پر تمام سیاسی جماعتوں کو اتفاق ہو۔

عمران خان کا کہنا تھا  کرپٹ لوگوں کو مسلط کرکے قوم کی توہین کی گئی۔ اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ عوام قوم بننا شروع ہو گئے۔ مہنگائی کی ایک اور لہر آنے والی ہے۔ جب ملک ٹھیک سمت میں چل رہا تھا تو سازش کیوں کی گئی؟ان طاقتوں سے پوچھتا ہوں جو اس سازش کو روک سکتی تھیں۔

سابق وزیراعظم نے کہا  پنجاب میں ہیلتھ کارڈ دوبارہ شروع کرنا ہے جسے انہوں نے بند کر دیا تھا۔ احساس پروگرام شروع کرنا ہے،  ساتھ ہی احساس راشن لے کر آئیں گے۔

سابق وزیراعظم نے کہا حکومت میں آکر ہم نے ملک میں عدالتی نظام کو ٹھیک کرنا ہے۔ سب سے پہلے طاقتور کو قانون کے نیچے لے کر آنا ہے۔ کبھی نہیں کہوں گا کہ امریکا کے ساتھ تعلقات کو بگاڑیں۔ امریکا کے ساتھ اچھے تعلقات رکھنے ہیں لیکن غلامی نہیں کر سکتے۔