Wednesday, May 1, 2024

ایس ایس یو کے 46 کمانڈوز کی انسداد دہشت گردی تربیت مکمل

ایس ایس یو کے 46 کمانڈوز کی انسداد دہشت گردی تربیت مکمل
November 2, 2022 ویب ڈیسک

کراچی (92 نیوز) - ایس ایس یو کے 46 کمانڈوز کی انسداد دہشت گردی تربیت مکمل ہو گئی۔

نیول اسپیشل آپریشنز ٹریننگ سینٹر میں پاسنگ آوٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا۔ کمانڈوز نے اسپیشل سروسز گروپ نیوی کی جانب سے کورس مکمل کیا۔ سینٹر سے اب تک پاس آؤٹ ہونے والا یہ ایس ایس یو کا دسواں بیچ ہے۔ کمانڈوز کو دوران تربیت اسپیشلائزڈ ٹریننگ دی گئی۔ سیلف ڈیفنس، کلوزکوارٹرکمبٹ، ریپیلنگ سے متعلق تربیت دی گئی۔ بیسک ایکسپلوسو اور جدید چھوٹے ہتھیاروں کا استعمال سکھایا گیا۔

ڈی آئی جی سکیورٹی ڈاکٹر مقصود احمد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کمانڈوز کی تربیت دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مؤثر کردار ادا کرے گی۔ کمانڈنٹ نیول اسپیشل آپریشن ٹریننگ سینٹر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایس یو کمانڈوز اب دہشتگردی سے نبردآزما ہونے کے لیے تیار ہیں۔ تربیت یافتہ کمانڈوز ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔