Sunday, September 8, 2024

ایرانی صدر کی روسی ہم منصب پیوٹن سے ملاقات، علاقائی سکیورٹی پر تبادلہ خیال

ایرانی صدر کی روسی ہم منصب پیوٹن سے ملاقات، علاقائی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
January 20, 2022 ویب ڈیسک

ماسکو (92 نیوز) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی ماسکو میں روسی ہم منصب پیوٹن سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں علاقائی سکیورٹی اور بین الاقوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

 اس موقع پر ایرانی صدر نے کہا امریکی طرز عمل کے خلاف ہمارا موقف روس سے ہم آہنگ ہے۔ 20 سالہ نئے دفاعی معاہدے کی دستاویزات روسی فریق کے حوالے کر دیں۔

ادھر پیوٹن نے بین الاقوامی سطح پر دونوں ممالک کے قریبی تعاون کی تعریف کی۔ انہوں نے ایران کے بڑی طاقتوں کے ساتھ جوہری معاہدے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

پیوٹن نے شام میں دونوں ممالک کی مشترکہ کوششوں کی بھی تعریف کیا اور افغانستان کی صورتحال پر بھی ابراہیم رئیسی سے بات چیت کی۔