اسلام آباد (92 نیوز) - ایرانی بحریہ کے جہازوں اور آبدوز نے کراچی بندرگاہ کا دورہ کیا اور پاک بحریہ کے ساتھ بحری مشقوں میں حصہ لیا۔
مشق کا مقصد دونوں بحری افواج کے درمیان بحری تعاون کو بڑھانا تھا۔ دورے کے دوران پاک بحریہ نے باہمی دلچسپی کے امور پر پیشہ وارانہ گفتگو کی۔
ایرانی بحریہ کے جہازوں کا دورہ پاکستان دونوں ممالک کے درمیان مضبوط دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امن کے لیے ان کے عزم کا مظہر ہے۔
یہ خطے میں سی لائنز آف کمیونیکیشن اور بحری جہازوں کے تحفظ کے لیے علاقائی استحکام اور بحری سلامتی کو فروغ دینے کے لیے مشترکہ کوششوں کی بھی تصدیق کرتا ہے۔