Saturday, April 20, 2024

ایران پر نئی پابندیوں کے باعث تیل کی سپلائی متاثر ہونے کے خدشات بڑھ گئے

ایران پر نئی پابندیوں کے باعث تیل کی سپلائی متاثر ہونے کے خدشات بڑھ گئے
June 17, 2022 ویب ڈیسک

تہران (92 نیوز) - ایران پر نئی پابندیوں کے باعث تیل کی سپلائی متاثر ہونے کے خدشات بڑھ گئے۔ امریکی خام تیل کی فی بیرل قیمت 68 سینٹ کم ہو کر 116 ڈالر 91 سینٹ ہو گئی۔

برطانوی خام تیل کی فی بیرل قیمت میں صفر عشاریہ 66 ڈالر کی کمی دیکھی گئی۔ برطانوی  خام  تیل کی  فی بیرل  قیمت  کم ہو کر 119 ڈالر 15 سینٹ ہو گئی۔

عالمی مارکیٹ میں  سونے اور چاندی  کی قیمت  میں اضافہ ہوا۔ ڈالر کی  قدر  میں  کمی سے  سونے کی قیمت میں 1 فیصد کا اضافہ ہوا۔ سونے کی  فی اونس قیمت 7 ڈالرکے اضافے  سے 1849 ڈالر ہو گئی۔ چاندی کی فی  اونس قیمت 0.05 ڈالر کےاضافے  سے21.88 ڈالر ہو گئی۔ عالمی مارکیٹ  میں کاپر، پلاٹینم اور کے نرخ گر  گئے۔ کاپر کی فی  گرام  قیمت 25  سینٹ کی کمی سے 4.09 ڈالر ہو گئی۔ پلا ٹینم کی  فی گرام  قیمت 3 ڈالر 90 سینٹ  کم ہو کر 947 ڈالر ہو گئی۔ پلاڈئیم کی  فی گرام  قیمت 26 ڈالر  کے اضافے سے 1892 ڈالر ہو گئی۔

غیر  یقینی معاشی  صورت حال  کے باعث کرپٹو کرنسیز کی قدر میں کمی برقرار ہے۔ کرپٹو کرنسی  بٹ کوائن کی قدر کم ہو کر 20 ہزار  ڈالر  پر آگئی۔ عالمی منڈی میں بٹ کوائن 20 ہزار 622 ڈالر میں فروخت، ایتھریم 7 عشاریہ 30 ڈالر کی کمی ایک ہزار 91 ڈالر پر آ گئی۔

مرکزی بینکوں کی جانب سے شرح سود میں اضافے کے باعث یورپی اسٹاک مارکیٹ کے کاروبار میں 2.5 فیصد  کمی ہوئی۔ ڈیکس  انڈیکس 13 ہزار 304 پوائنٹس  کے اوپنگ  ریٹ  پر  بند ہوا۔ ایف ٹی ایس ای انڈیکس 3.14 فیصد گر کر 7 ہزار 44 پوائنٹس پر بند ہوا۔ سی  اے سی انڈیکس 2 فیصد گر گیا ، 5 ہزار 886 پوائنٹس  پر بند ہوا۔ یورو اسٹاکس انڈیکس 1.86فیصد  کمی سے 408.88 پوائنٹس پر بند ہوا۔

دوسری جانب امریکی  اسٹاک مارکیٹس مسلسل مندی کا شکار رہی۔ شرح  سود میں  اضافہ  اور  کساد  بازاری کے خدشات  سے  سرمایہ کاری  میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ ڈاؤ جونز انڈسٹریل انڈیکس 741 پوائنٹس  گر  گیا۔ ڈاؤ جونز انڈسٹریل انڈیکس 29 ہزار 927 پوائنٹس پر بند ہوا۔ ایس اینڈ پی 500 انڈیکس  کے 123 پوائنٹس گر گئے۔ ایس اینڈ پی 500 انڈیکس تین ہزار 666 پوائنٹس پر بند ہوا۔ نیسڈیک   ٹیکنالوجی  انڈیکس  میں 453 پوائنٹس کی  بڑی مندی دیکھنے میں آئی۔ نیسڈیک   ٹیکنالوجی  انڈیکس   10 ہزار 646 پوائنٹس پر بند ہوا۔