Friday, May 17, 2024

ایران نے سعودی عرب کیلئے علی رضا عنایتی کو سفیر مقرر کردیا

ایران نے سعودی عرب کیلئے علی رضا عنایتی کو سفیر مقرر کردیا
May 23, 2023 ویب ڈیسک

تہران (92 نیوز) - ایران نے سعودی عرب کیلئے علی رضا عنایتی کو اپنا سفیر مقرر کردیا۔

سعودی عرب اور ایران تعلقات کی بحالی کی طرف گامزن ہیں، اس حوالے سے اب ایران نے سعودی عرب کیلئے علی رضا عنایتی کو اپنا سفیر مقرر کردیا ہے۔

علی رضا عنایتی خلیجی امور کا وسیع تجربہ رکھنے والے سفارت کار ہیں، وزیر خارجہ کے معاون اور خلیج عرب امور کے ڈائریکٹر جنرل رہ چکے ہیں۔