Sunday, May 19, 2024

ایران نے اسرائیلی انٹیلی جنس کیلئے کام کرنیوالے 4 افراد کو سزائے موت دیدی

ایران نے اسرائیلی انٹیلی جنس کیلئے کام کرنیوالے 4 افراد کو سزائے موت دیدی
December 4, 2022 ویب ڈیسک

تہران (92 نیوز) - ایران نے اسرائیلی انٹیلی جنس کیلئے کام کرنیوالے 4 افراد کو سزائے موت دیدی۔ ایران کی عدلیہ کی جانب سے سزائے موت کی تصدیق کردی گئی، جرم ثابت ہونے پر سزا دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ایران نے اسرائیل کی خفیہ ایجنسی موساد کے لیے کام کرنے والے 4 افراد کو سزائے موت دیدی۔ سزا پانے والے چاروں افراد کو آج صبح سزائے موت دی گئی۔ ایران کی عدلیہ نے بھی چاروں افراد کو سزائے موت کی تصدیق کردی اور بتایا کہ چاروں افراد پر اسرائیل کی انٹیلی جنس سروس کے ساتھ کام کرنے کا الزام تھا۔

یاد رہے کہ چند روز قبل ایران کی عدالت نے اسرائیلی انٹیلی جنس سروس کی ہدایات پر چوری چکاری، اغوا اور عوامی املاک کو نقصان پہنچانے کا جرم ثابت ہونے پر 4 افراد کو سزائے موت سنائی تھی۔ اس گروہ کے دیگر تین افراد کو قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے، غیرقانونی اسلحہ رکھنے اور اغواء کی وارداتوں میں معاونت کرنے پر 5 سے 10 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔