تہران (92 نیوز) - ایران میں مزید تین مظاہرین کو سزائے موت سنا دی گئی۔
ایرانی مظاہرین کی حمایت میں اور حکومت کیخلاف لندن میں بھی احتجاج کیا گیا، بارش اور سردی کے باوجود ہزاروں افراد نے ایرانی حکومت کیخلاف مظاہرے میں شرکت کی۔
مظاہرین نے ایران میں آزادی، جمہوریت اور خواتین کے حقوق کیلئے آواز بلند کی، مظاہرین نے کرد نژاد ایرانی خاتون مہاسا امینی کی تصاویر اور پوسٹربھی اٹھا رکھے تھے۔