Saturday, May 4, 2024

ایران میں مہسا امینی کی پولیس حراست میں موت کیخلاف احتجاج نہ رک سکا

ایران میں مہسا امینی کی پولیس حراست میں موت کیخلاف احتجاج نہ رک سکا
October 5, 2022 ویب ڈیسک

تہران (92 نیوز) - ایران میں پولیس کی زیرحراست لڑکی کی ہلاکت کےخلاف مظاہرے جاری ہیں۔

برطانوی میڈیا کے مطابق یونیورسٹی طلبا کے بعد اسکول کی طالبات بھی مظاہروں میں شامل ہوگئی ہیں۔ دارالحکومت تہران، شیراز اور کرج میں اسکول طالبات نے اسکارف ہوا میں لہرا کر احتجاج کیا۔ تہران اور شیراز میں احتجاج کرنے والی اسکول کی طالبات نے سڑک پر ٹریفک بلاک کر دی ۔ خبر ایجنسی کے مطابق مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن میں اب تک 135 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

ایران میں مظاہروں سے متعلق امریکی صدر کا بیان سامنے آ گیا۔ جو بائیڈن نے کہا کہ ایران میں مظاہروں میں شامل خواتین اور طلباء کے خلاف کریک ڈاؤن کی اطلاعات پر فکر مند ہوں۔ واقعہ پر ایرانی حکام کو ذمہ دار ٹھہراتے رہیں گے اور لوگوں کے آزادانہ احتجاج کے حق کی حمایت کرتے رہیں گے۔