Thursday, April 25, 2024

ایران میں مہسا امینی کی موت کے بعد مظاہرے، سرکاری چینل خبروں کی نشریات کے دوران ہیک

ایران میں مہسا امینی کی موت کے بعد مظاہرے، سرکاری چینل خبروں کی نشریات کے دوران ہیک
October 9, 2022 ویب ڈیسک

دبئی (92 نیوز) - ایران میں مہسا امینی کی موت کے بعد مظاہرے پھوٹ پڑے، سرکاری چینل خبروں کی نشریات کے دوران ہیک ہوگیا۔

ایران میں مہسا امینی کی موت کے بعد مظاہرے جاری ہیں، ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے کو ہیک کر لیا گیا ، ہیکرز براہِ راست نیوز بلیٹن روک کر رہبر اعلی کے خلاف پیغامات نشر کیے۔ اسکرین پر ایک ماسک دکھایا گیا اور اس کے بعد رہبر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کی تصویر کے گرد شعلے نظر آئے۔ ہیکرز کے اس گروہ نے خود کا نام عداوت علی بتایا۔

یاد رہے کہ ایران میں مہسا امینی کی موت کے بعد احتجاجی مظاہروں کی ایک نئی لہر پیدا ہوگئی ہے، جس میں سکیورٹی فورسز سے جھڑپوں میں کم از کم تین مظاہرین ہلاک ہوئے ہیں۔