Friday, March 29, 2024

ایران، مہسا امینی کی ہلاکت کیخلاف مظاہروں میں سکیورٹی فورسز کریک ڈاؤن سے ہلاکتیں 326 ہوگئیں

ایران، مہسا امینی کی ہلاکت کیخلاف مظاہروں میں سکیورٹی فورسز کریک ڈاؤن سے ہلاکتیں 326 ہوگئیں
November 13, 2022 ویب ڈیسک

تہران (92 نیوز) - ایران میں مہسا امینی کی ہلاکت کے خلاف مظاہروں میں سکیورٹی فورسز کے کریک ڈاؤن میں ہلاک مظاہرین کی تعداد 326 ہوگئی۔

ایران میں مہسا امینی کی ہلاکت کے خلاف مظاہروں میں ہلاک ہونے والوں میں 43 بچے اور 25 خواتین شامل ہیں۔ ایرانی انسانی حقوق گروپ نے عالمی برادری سے ایران میں مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن رکوانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ایران نے ملک میں مظاہروں کی ذمہ داری ایک بار پھر مغرب پر ڈال دی ہے۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ مغربی ممالک ایران میں فسادات پھیلا رہے ہیں۔

دوسری طرف روسی صدر پیوٹن نے ایرانی ہم منصب ابراہیم رئیسی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے اُمور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔