Thursday, March 28, 2024

ایران، مہسا امینی کی ہلاکت کیخلاف مظاہروں میں شامل شخص کو سزائے موت

ایران، مہسا امینی کی ہلاکت کیخلاف مظاہروں میں شامل شخص کو سزائے موت
November 14, 2022 ویب ڈیسک

تہران (92 نیوز) - ایران میں مہسا امینی کی ہلاکت کے خلاف مظاہروں میں شامل ایک شخص کو سزائے موت سنا دی گئی۔

ایرانی عدالت کے مطابق مذکورہ شخص سرکاری املاک کو آگ لگانے میں ملوث تھا۔ ایران میں گرفتار 750 سے زائد افراد پر فسادات میں ملوث ہونے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

گرفتار افراد پر قتل کے لیے اکسانے، حکومت کے خلاف پروپیگنڈے، سکیورٹی فورسز پر حملے اور املاک کو نقصان پہنچانے کے الزامات ہیں۔ آئندہ فسادات میں شامل نہ ہونے کے معاہدے کے تحت 100 نوجوانوں کو رہا کر دیا گیا ہے۔

ادھر مہسا امینی کی موت کے خلاف پندرہ نومبر کو بڑے پیمانے پر احتجاج کی اپیل کی گئی ہے۔