Saturday, May 18, 2024

ایران کی یوکرائن طیارے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو ادائیگیاں شروع

ایران کی یوکرائن طیارے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو ادائیگیاں شروع
January 8, 2022 ویب ڈیسک

تہران (92 نیوز) ایران نے یوکرائن طیارے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین کو ادائیگی شروع کر دی۔

ایرانی وزارت خارجہ کا کہنا ہے فی کس ایک لاکھ 50 ہزار ڈالر ادا کیے جائیں گے۔ ایران تمام متاثرہ ممالک سے بات چیت کیلئے بھی تیار ہے۔

انقلابی گارڈز نے جنوری 2020 میں یوکرائن ایئرلائن کا طیارہ مار گرایا تھا۔ یوکرین انٹر نیشنل ایئر لائنز کے طیارے میں 176مسافر ہلاک ہو گئے تھے۔

واضح رہے بوئنگ سیون تھری سیون نے کیوو کیلئے تہران کے امام خمینی ایئر پورٹ سے اڑان بھری ہی تھی کہ تھوڑی دیر بعد ہی مضافاتی علاقے پرند میں گرکر تباہ ہو گیا تھا۔ عینی شاہدین کی جانب سے بنائی گئی فوٹیج میں حادثے سے قبل طیارے سے آگ نکلتے اور کریش ہوتے دیکھا جا سکتا تھا۔ طیارے میں عملے کے نو ارکان اور 167 مسافر سوار تھے۔ ہلاک ہونے والوں میں بیاسی ایرانی، تریسٹھ کینیڈین اور گیارہ یوکرائنی شہری شامل تھے۔