Saturday, July 27, 2024

ایران کے شمال مغربی حصے میں شدید زلزلہ، 3 افراد جاں بحق، 300 سے زائد زخمی

ایران کے شمال مغربی حصے میں شدید زلزلہ، 3 افراد جاں بحق، 300 سے زائد زخمی
January 29, 2023 ویب ڈیسک

تہران (92 نیوز) - ایران کے شمال مغربی حصے میں ترکیہ کی سرحد کے قریب شدید نوعیت کا زلزلہ آیا ہے، جس کے باعث پیش آنے والے مختلف حادثات میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 300 سے زائد زخمی ہو گئے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 9 ریکارڈ کی گئی ہے، ایرانی میڈیا نے بتایا ہے کہ زلزلے کا مرکز ایران کے شہر خوی کے قریب تھا۔

ایرانی ایمرجنسی ٹیم کے اہلکار کا کہنا ہے کہ زلزلے سے متاثرہ کچھ علاقوں میں برف باری کا سلسلہ جاری ہے۔ ایرانی ایمرجنسی ٹیم کے اہلکار نے یہ بھی بتایا ہے کہ زلزلے کے باعث کچھ علاقوں میں بجلی کی فراہمی منقطع ہو گئی ہے۔