Thursday, March 28, 2024

ایران کے شہر ہرمزگان میں چھ اعشاریہ ایک شدت کا زلزلہ، تین افراد جاں بحق

ایران کے شہر ہرمزگان میں چھ اعشاریہ ایک شدت کا زلزلہ، تین افراد جاں بحق
July 2, 2022 ویب ڈیسک

تہران (92 نیوز) - ایران کے شہر ہرمزگان میں چھ اعشاریہ ایک شدت کا زلزلہ آیا ۔ تین افراد جاں بحق اور 22 زخمی ہو گئے۔

اطلاعات کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں درجنوں گھر مسمار ہو گئے جبکہ متعدد گھروں کو شدید نقصان پہنچا۔ متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

زلزلے کے مزید دو آفٹر شاکس  بھی محسوس کئے گئے تاہم اس سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

امریکی  جیو لوجیکل سروے کے مطابق زلزلہ کا مرکز ایرانی بندر گاہ لنگا  سے 54 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا اور اس کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے جھٹکے متحدہ عرب امارات ، بحرین اور سعودی عرب میں بھی محسوس کئے گئے تاہم وہاں کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

ایران  حالیہ برسوں میں کئی تباہ کن زلزلوں کا شکار ہو چکا ہے۔ 2003 میں صوبہ کرمان میں 6.6 شدت کے زلزلے سے  31 ہزار  افراد ہلاک  ہوئے ۔