Monday, May 6, 2024

ایران اور سعودی عرب کا سفارتی تعلقات کی بحالی پر اتفاق، امریکا اور اسرائیل کا اظہارِتشویش

ایران اور سعودی عرب کا سفارتی تعلقات کی بحالی پر اتفاق، امریکا اور اسرائیل کا اظہارِتشویش
March 12, 2023 ویب ڈیسک

ریاض/ واشنگٹن (92 نیوز) - ایران اور سعودی عرب کا سفارتی تعلقات کی بحالی پر اتفاق ہوگیا۔ امریکا اور اسرائیل نے تشویش کا اظہار کردیا، ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا واشنگٹن کو معاہدے کی اطلاعات پر تشویش ہے۔

سعودی عرب اور ایران کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی پر امریکا اور اسرائیل خوش نہیں ہوئے۔ ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا واشنگٹن کو معاہدے کی اطلاعات پر تشویش ہے، لیکن یمن میں جنگ کے خاتمے اور مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کم کرنے کیلئے کسی بھی کوشش کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

اسرائیل کے سابق وزیراعظم نفتالی بینیٹ نے معاہدے کو اسرائیل کے لیے خطرناک کہہ دیا۔ عالمی امور کے ماہرین نے سعودیہ ایران معاہدے کو چین کی سفارتی اور جغرافیائی سیاست پر بڑی فتح قرار دیا۔