ایران اور وینزویلا کے درمیان دو عشروں تک تعاون کا معاہدہ

تہران (92 نیوز) - ایران اور وینزویلا کے درمیان دو عشروں تک تعاون کا معاہدہ طے پاگیا۔
ایران اور وینزویلا کے درمیان آئندہ 20 برسوں کے لیے تعاون کا معاہدہ طے کیا گیا ہے۔ اس منصوبے میں تیل، پیٹرو کیمیکل، سیاحت اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون شامل ہے۔
وینزویلا کے صدر نکولاس مادورو کے تاریخی دورہ ایران کے دوران اس معاہدے پر دستخط کیے گئے۔