Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ایپکس کمیٹی کا افغان عوام کو مشکل وقت میں تنہا نہ چھوڑنے کے عزم کا اعادہ

ایپکس کمیٹی کا افغان عوام کو مشکل وقت میں تنہا نہ چھوڑنے کے عزم کا اعادہ
January 14, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) ایپکس کمیٹی کا افغان عوام کو مشکل وقت میں تنہا نہ چھوڑنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت افغانستان پر ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی سمیت وفاقی وزراء اور حکام شریک ہوئے۔

ایپکس کمیٹی کو اففانستان کی پاکستان کی طرف سے امداد پر ہونے والی پیش رفت کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ افغانستان اس وقت سخت سردی کے دوران بھوک اور بحرانی صورتحال کے دہانے پر ہے۔

اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان افغانستان کی بھرپور مدد جاری رکھے گا۔ وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ افغانستان کی بحالی اور ترقی کےلئے تعاون کیا جائے۔

وزیر اعظم نے افغانستان کو میڈیکل، آئی ٹی، فنانس سمیت دیگر شعبوں میں ہنر مند افرادی قوت فراہم کرنے کے لئے بھی ہدایت کی۔ اُنہوں نے اقوام متحدہ کی جانب سے افغانستان کی امداد کی اپیل کا بھی خیر مقدم کیا۔

ایپکس کمیٹی نے افغانستان کی معاشی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ایپکس کمیٹی نے افغانستان کو مشکل وقت میں تنہا نہ چھوڑنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری پر افغان عوام کی مدد کیلئے اپنا کردار ادا کرنے پر بھی زور دیا۔