Sunday, September 8, 2024

ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز کی بریت، نیب کی فیصلے کے خلاف اپیلیں خارج کرنے کی استدعا

ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز کی بریت، نیب کی فیصلے کے خلاف اپیلیں خارج کرنے کی استدعا
January 18, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) نیب نے ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز کی بریت اور فیصلے کے خلاف اپیلوں کو مثالی جرمانہ عائد کرکے خارج کرنے کی استدعا کر دی۔

ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز کی بریت کی درخواست اور احتساب عدالت کے فیصلے کے خلاف اپیلوں میں نیب کا جواب جمع ہو گیا۔ نیب نے لکھا کہ مریم نواز کی بریت کی درخواست بیان حقائق درست نہیں۔ درخواست میں لگائے گئے الزامات پر سپریم کورٹ پہلے ہی فیصلہ دے چکی ہے۔ احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں تمام قانونی تقاضوں کو پورا کرکے سزا سنائی۔ ٹرائل کورٹ میں صاف شفاف ٹرائل ہوا۔

نیب نے لکھا کہ مریم نواز کے والد نواز شریف، بھائی حسن اور حسین نواز عدالتی مفرور ہیں۔ ملزمان نے لندن فلیٹس کی منی ٹریل نہیں دی۔ سوال اٹھایا کہ نوازشریف بتائیں لندن جائیدایں کیسی خریدیں۔ پیسہ کیسے منتقل کیا؟ سپریم کورٹ نے فیصلے پر عملدرامد کیلئے نگران جج مقرر کیا اور مریم نواز کے نگران جج پر الزامات توہین عدالت کے زمرے پر آتے ہیں۔ پانامہ کیس کی سماعت کرنے والے جج ابھی بھی جوڈیشل سروس میں ہیں۔

نیب نے عدالت سے مریم نواز کی بریت اور فیصلے کے خلاف اپیلوں کو مثالی جرمانہ عائد کرکے خارج کرنے کی استدعا کر دی۔