Sunday, September 8, 2024

ایوان صدر کی طرف سے الیکشن کمیشن کو عام انتخابات کیلئے خط لکھ دیا گیا

ایوان صدر کی طرف سے الیکشن کمیشن کو عام انتخابات کیلئے خط لکھ دیا گیا
April 6, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - ایوان صدر کی طرف سے الیکشن کمیشن کو عام انتخابات کیلئے خط لکھ دیا گیا۔ عام انتخابات کی تاریخ پر مشاورت کے لیے خط لکھا گیا۔

ایوانِ صدر کی جانب سے الیکشن کمیشن کو عام انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے خط لکھ دیا گیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی تحلیل کرنے کے بعد الیکشن کمیشن  90 دن کے اندر انتخابات کرانے  کی تاریخ دے ۔

خط میں کہا گیا ہے کہ آئین کے آرٹیکل  48 5(A) اور آرٹیکل  224 (2) کے تحت صدر مملکت عام انتخابات کرانے کی تاریخ مقرر کریں گے ۔ عام انتخابات کی تاریخ کے اعلان کیلئے الیکشن ایکٹ ، 2017 ء کے تحت الیکشن کمیشن سے مشاورت ضروری ہے ۔

واضح رہے کہ تین اپریل کو ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے رولنگ دیتے ہوئے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد مسترد کردی تھی اور قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت کےلئے ملتوی کردیا تھا۔ صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پر قومی اسمبلی تحلیل کر دی تھی۔