Friday, April 26, 2024

ایوان کے معاملات چلانے کے ذمہ دار اسپیکر، شاہد خاقان، عدم اعتماد آئینی طریقہ ہے، مریم

ایوان کے معاملات چلانے کے ذمہ دار اسپیکر، شاہد خاقان، عدم اعتماد آئینی طریقہ ہے، مریم
April 3, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - لیگی رہنماء شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے ایوان کے معاملات چلانے کے ذمہ دار اسپیکر ہیں۔ ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب بولیں عدم اعتماد آئینی طریقہ ہے۔

اتوار کے روز پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا امید ہے اسپیکر قومی اسمبلی آئین و قانون کے مطابق کارروائی چلائیں گے۔

ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب نے کہا کہ عدم اعتماد آئینی طریقہ ہے، پی ٹی آئی ارکان مستعفی ہوئے تو ضمنی الیکشن ہوجائے گا۔

ن لیگی رہنماء رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ نااہل، نالائق حکومت کا خاتمہ جمہوری طریقہ سے ہونے جا رہا ہے۔ کوئی شب خون نہیں مارا جائے گا، رات کے اندھیرے میں کارروائی نہیں کر رہے، دن کے اُجالے میں جمہوری عمل سے گھر بھیج رہے ہیں، وہ وزراء جو سرکاری پروٹوکول میں وحشی دکھائی دیتے تھے، اب وہ سب وزراء بھیگی بلی بن جائیں گے۔

ادھر رہنماء پیپلزپارٹی قادر پٹیل نے کہا اپوزیشن کے نمبر پورے ہیں، عمران خان کو ایسا سرپرائز دیں گے کہ ان کے بندے گنتے گنتے کم ہو جائیں گے۔