Friday, March 29, 2024

ایوان اقبال میں پنجاب اسمبلی کے اجلاس کی روایت قائم نہ کریں، شاہ محمود قریشی

ایوان اقبال میں پنجاب اسمبلی کے اجلاس کی روایت قائم نہ کریں، شاہ محمود قریشی
June 15, 2022 ویب ڈیسک

ملتان (92 نیوز) - رہنما تحریک انصاف شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ ایوان اقبال میں پنجاب اسمبلی کے اجلاس کی روایت قائم نہ کریں۔

ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا گورنر پنجاب کی جانب سے ایوان اقبال میں بلایا گیا بجٹ اجلاس غیر قانونی ہے ، اسے چیلنج کیا جا سکتا ہے۔ پی ڈی ایم حکومت کا ایجنڈا نیب کو بے ضرر کرنا اور کیسز سے جان چھڑانا تھا ۔ اگر کرپٹ لوگوں کے خلاف ایکشن نہیں لینا تو نیب کو اینٹی کرپشن پنجاب میں ضم کر دیا جائے۔

 وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے الزام لگایا کہ پنجاب میں ضمنی انتخابات میں سرکاری وسائل استعمال ہو رہے ہیں ، الیکشن کمیشن نوٹس لے ۔ ہم سیاسی میدان خالی نہیں چھوڑیں گے ۔ انہوں نے بڑھتی ہوئی مہنگائی پر بلاول بھٹو زرداری کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے مشترکہ مارچ کی پیشکش بھی کر دی۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے منٹس ریکارڈ کا حصہ ہیں ، واضح طور پر تسلیم کیا گیا کہ ملکی معاملات میں مداخلت ہوئی ہے ، جس پر احتجاج بھی ریکارڈ کروایا گیا ۔ لانگ مارچ کے سوال پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔