Tuesday, April 16, 2024

ایوان اقبال میں اسمبلی اجلاس، دوست مزاری کی نااہلی کا ریفرنس اسپیکر پنجاب اسمبلی کو ارسال

ایوان اقبال میں اسمبلی اجلاس، دوست مزاری کی نااہلی کا ریفرنس اسپیکر پنجاب اسمبلی کو ارسال
June 16, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - ایوان اقبال میں اسمبلی اجلاس کی صدارت کے معاملے پر ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کی نااہلی کا ریفرنس اسپیکر پنجاب اسمبلی کو ارسال کر دیا گیا۔

دوست مزاری کی نااہلی کا ریفرنس اسپیکر پنجاب اسمبلی کو آئین کے آرٹیکل 63(2) کے تحت بھیج دیا گیا۔ ریفرنس ارکان اسمبلی شجاعت نواز اور محمد رضوان کی طرف سے بھجوایا گیا جس میں کہا گیا دوست مزاری نے ایوان اقبال میں اجلاس کی صدرات کر کے حلف کی خلاف ورزی کی۔ دوست مزاری اس سے قبل بھی پنجاب اسمبلی گیلری میں غیر قانونی صدارت کر چکے ہیں۔ گیلری میں اجلاس کیا، پولیس بلائی اور تشدد کیا۔ دوست مزاری ایوان اقبال میں اجلاس بلا کر آرٹیکل 62 ون ڈی , 62(1)(e) اور دیگر آرٹیکلز کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں۔ آرٹیکل 63-A اور سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کی بھی خلاف ورزی دوست مزاری نے کی ہے۔ دوست مزاری نے پارٹی ہدایات کے برعکس اجلاس کی صدارت کی۔

ریفرنس میں استدعا کی گئی کہ الیکشن کمیشن حلف کی پاسداری نہ کرنے پر دوست مزاری کو نااہل قرار دے۔ اس کی کاپی الیکشن کمیشن آف پاکستان کو بھی بھجوائی گئی ہے۔