Friday, April 26, 2024

اینٹی کرپشن پنجاب نے مسلم لیگ نون کے رکن قومی اسمبلی چودھری اشرف کو گرفتار کرلیا

اینٹی کرپشن پنجاب نے مسلم لیگ نون کے رکن قومی اسمبلی چودھری اشرف کو گرفتار کرلیا
December 27, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - اینٹی کرپشن پنجاب نے مسلم لیگ نون کے رکن قومی اسمبلی چودھری اشرف کو گرفتار کرلیا۔

محکمہ اینٹی کرپشن کے مطابق چودھری اشرف نے سرکاری اراضی جعلسازی اور فراڈ سے اپنے قبضے میں رکھی ہوئی تھی، الزام ثابت ہونے پر چودھری اشرف کیخلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کرلیا۔

دوسری طرف وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ نون کے ایم این اے چودھری محمد اشرف کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے کہنے پر اینٹی کرپشن پنجاب کو سیاسی انتقام کیلئے استعمال کیا جارہا ہے،

اُن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی آج بھی بد ترین سیاسی انتقام کی منفی روش پر کاربند ہے، سیاسی انتقام کا ملک اور عوام کو ناقابل تلافی نقصان ہوا، سیاسی انتقام کے بجائے عوامی مسائل پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔