Tuesday, April 23, 2024

اینٹی کرپشن نے فرح گوگی کے خلاف سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن سے ریکارڈ طلب کر لیا

اینٹی کرپشن نے فرح گوگی کے خلاف سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن سے ریکارڈ طلب کر لیا
July 6, 2022 ویب ڈیسک

لاہور (92 نیوز) - اینٹی کرپشن نے فرح گوگی کے خلاف سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن سے ریکارڈ طلب کر لیا۔

اینٹی کرپشن پنجاب کی جانب سے سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن کو مراسلہ ارسال کیا گیا ہے ۔ فرح گوگی کی کنسٹرکشن کمپنیز سے متعلق ریکارڈ مانگا گیا ہے ۔فرح گوگی کی کنسٹرکشن کمپنی غوثیہ بلڈرز اور ہاؤسنگ سوسائٹی جی۔ مگنولیا کے حوالے سے ریکارڈ طلب کیا گیا۔ اینٹی کرپشن گوجرانوالہ ہاؤسنگ سوسائٹی کی ڈویلپمنٹ کے حوالے سے تحقیقات کر رہا ہے۔ شہریوں کی درخواست پر ہاؤسنگ سوسائٹی جی مگنولیا کی انتظامیہ کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا گیا۔ فرح گوگی ہاؤسنگ سوسائٹی جی مگنولیا تعمیر کرنے والی کنسٹرکشن کمپنی غوثیہ بلڈرز کی چیف ایگزیکٹو ہیں۔