Saturday, April 20, 2024

این سی او سی نے کورونا کے حوالے سے تمام پابندیاں ختم کر دیں

این سی او سی نے کورونا کے حوالے سے تمام پابندیاں ختم کر دیں
March 16, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) - این سی او سی (نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر) نے کورونا کے حوالے سے تمام پابندیاں ختم کر دیں۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کورونا کیسز میں مسلسل کمی آ رہی ہے۔ 70 فیصد افراد کی ویکسی نیشن ہو چکی ہے۔ مارکیٹ، شادیوں، کھیل اور مذہبی حوالے سے پابندیاں ختم کر دی گئیں۔ صرف ویکسی نیشن کی پابندی لاگو ہو گی۔ ہم نے ایک قوم بن کر کورونا کا مقابلہ کیا۔