Friday, April 26, 2024

این سی او سی نے 17 جنوری کو بین الصوبائی وزرائے صحت اور وزرائے تعلیم کا اجلاس طلب کرلیا

این سی او سی نے 17 جنوری کو بین الصوبائی وزرائے صحت اور وزرائے تعلیم کا اجلاس طلب کرلیا
January 15, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) نے 17 جنوری کو بین الصوبائی وزرائے صحت اور وزرائے تعلیم کا اجلاس طلب کرلیا۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر کی زیرصدارت اجلاس میں کورونا کی شدت میں اضافے کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

این سی او سی نے 17 جنوری کو بین الصوبائی وزرائے صحت اور وزرائے تعلیم کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔ 17 جنوری سے دوران پرواز کھانے کی فراہمی پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

این سی او سی کی جانب سے سول ایوی ایشن کو پروازوں میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ پبلک ٹرانسپورٹ میں بھی 17 جنوری سے سنیکس اور کھانا تقسیم کرنے پر پابندی ہوگی۔

اجلاس میں ضروری اقدامات کیلئے صوبوں بالخصوص سندھ حکومت سے رابطے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ این سی او سی نے صوبوں کو اسپتالوں میں آکسیجن کی سہولت کا فوری سروے کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔