Saturday, May 4, 2024

این سی او سی کا تعلیمی شعبے کیلئے وسط فروری تک کورونا پابندیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ

این سی او سی کا تعلیمی شعبے کیلئے وسط فروری تک کورونا پابندیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ
January 27, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) این سی او سی کا تعلیمی شعبے کے لیے وسط فروری تک کورونا پابندیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ کرلیا۔

کورونا مثبت کیسز کی 10 فیصد کورونا کیسز سے کم شرح والے شہروں میں اسکول کھلیں رہیں گے۔ بارہ سال سے زائد عمر ویکسی نیٹڈ طلبا کو اسکول آنے کی اجازت ہوگی۔ ان علاقوں میں آوٹ ڈور میں 300 ویکیسن شدہ افراد کو داخلے کی اجازت ہو گی۔ ان علاقوں میں آؤٹ ڈور شادی والی تقریبات میں 500 ویکیسن شدہ افراد کو داخلے کی اجازت ہو گی۔

10 فیصد یا زائد مثبت کیسز والےعلاقوں میں ہرقسم کی انڈورتقریبات میں مکمل پابندی ہوگی۔ 10 فیصد سے زائد علاقوں میں ان ڈور شادی تقریبات پر مکمل پابندی ہو گی۔ ان علاقوں میں آوٹ ڈور شادی تقریبات میں 300 ویکیسن شدہ افراد کو داخلے کی اجازت ہو گی۔