Sunday, September 8, 2024

این سی او سی کا دوسرا اہم اجلاس، تعلیمی اداروں کی صورتحال کا جائزہ

این سی او سی کا دوسرا اہم اجلاس، تعلیمی اداروں کی صورتحال کا جائزہ
January 18, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) ‏کورونا کے بڑھتے کیسز پر این سی او سی کا دوسرا اہم اجلاس ہوا جس میں تعلیمی اداروں کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔

سربراہ اسد عمر کی زیر صدارت این سی او سی کا مسلسل دوسرے روز دوسرا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں تعلیمی اداروں میں کورونا کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا جبکہ نئی پابندیوں سے متعلق بھی مشاورت ہوئی۔

تجویز دی گئی کہ ‏تعلیمی اداروں کو ہفتے میں 3 دن کھولا جائے جبکہ دوسری تجویز میں کہا گیا کہ اسلام آباد میں 7 روز کیلئے اسکولز کو آن لائن کر دیا جائے۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ‏ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے والے

تعلیمی اداروں کو سیل کر دیا جائیگا۔ تعلیمی اداروں میں سٹوڈنٹس و ٹیچرز کی لازمی ویکسینیشن کیلئے اقدامات پر بھی زور دیا گیا۔

دوسری جانب این سی او سی نے اپنے ٹویٹر پیغام میں پرائمری اسکولوں کی بندش سے متعلق خبروں کو بے بنیاد قرار دیا۔ قرار دیا کہ سائبرکرائم ونگ نے جعلی اکاونٹس کے خلاف کارروائی شروع کر دی ہے۔