Sunday, September 8, 2024

این سی او سی کا اجلاس، دس فیصد اور زائد مثبت شرح والے علاقوں میں کورونا ایس او پیز نافذ

این سی او سی کا اجلاس، دس فیصد اور زائد مثبت شرح والے علاقوں میں کورونا ایس او پیز نافذ
January 19, 2022 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) این سی او سی کا اجلاس ہوا جس میں دس فیصد اور زائد مثبت شرح والے علاقوں میں کورونا ایس او پیز نافذ کر دیئے۔

وفاقی وزیر اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں قومی کوآرڈینیٹر میجر جنرل ظفر اقبال کی شرکت ہوئی۔ اجلاس میں ملک میں بڑھتے کورونا کیسوں کا جائزہ لیا گیا۔ این سی او سی کی جانب سے اہم فیصلے کر لیئے گئے۔

اعلامیے کے مطابق 10فیصد سے زائد شرح والے شہروں میں ان ڈور تقریبات پر مکمل پابندی ہو گی۔ 10 فیصد سے کم شرح والے شہروں میں ان ڈور تقریبات میں 300 افراد شرکت کر سکیں گے۔ 10 فیصد سے کم شرح والے شہروں میں آوٹ ڈور 500 افراد شرکت کر سکتے ہیں۔ مکمل ویکسی نیٹڈ افراد ہی انڈور تقریبات میں شرکت کر سکیں گے۔ این سی او سی کی جانب سے 20 سے 31 جنوری تک اہم بندشوں کا نفاز کیا گیا۔ این پی آئیز کے حوالے سے جائزہ اجلاس 27 جنوری کو دوبارہ ہو گا۔ شادی ہالز کے حوالے سے این پی آئیز کا اطلاق 15 فروری تک نافذ رہے گا۔ تعلیمی اداروں کو کھلا رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ مزارات اور پارکس پچاس فیصد گنجائش کیساتھ کھلیں گے۔